اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سال 2023 میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر 2 ہزار سے زائد یونٹس بند کئے

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کھیت سے پلیٹ تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

سال2023 میں ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائیاں جاری رہیں۔ 5 لاکھ 84 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے زائد یونٹس کو بند کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ عاصم جاوید کا کہنا ہے ناقص انتظامات پر 68 ہزار 267 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 630 مقدمات درج کروائے گئے، 15 لاکھ 84 ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی و ناقص دودھ تلف کیا گیا، ایک لاکھ 18 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت،67 ہزار لٹر استعمال شدہ آئل، 74 ہزار کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف کئے گئے، 16 ہزار کلو دالیں، 143 ایکڑ پر گندے پانی سے سیراب شدہ سبزیاں بھی ہل جلا کر تلف کر دی گئیں، 32ہزار لٹر ناقص پانی، 1300 کیچپ، 2500 کلو سے زائد مٹھائی، 10 ہزار کلو شہد، 2000 کلو سے زائد ناقص نمکو بھی تلف کی گئی، 56 ہزار لٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس، 40 ہزار کلو مکھن، 43 ہزار ساشے گٹکا، 90 ہزار کلو سے زائد دیگر ممنوعہ اجزاء بھی تلف کی گئیں۔ خوراک کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لئے 13 ہزار سے زائد فوڈ سیمپلز لئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں، معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خاتمے کے لئے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے