(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 6 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15 ہزار ایک سو 74 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں ڈینگی کے 7021 کنفرم مریض جبکہ گزشتہ روز کسی نئے ڈینگی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2654 مریض اور گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1591 مریض رپورٹ ہوئے، وہاں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا تھا رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1464 مریض رپورٹ، گزشتہ روز تین نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 917 مریض رپورٹ اور گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ گزشتہ روز سیالکوٹ ، خانیوال اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔
علی جان خان نے بتایا پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 11 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے پانچ مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔