اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور کلاسیکل موسیقار چھوٹے غلام علی خان کی آج 37 ویں برسی منائی جا رہی ہے

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) نامور کلاسیکل موسیقار اور گلوکار چھوٹے غلام علی خان کی آج 37 ویں برسی ہے۔ مخصوص انداز گائیکی کے بادشاہ چھوٹے غلام علی ٹھمری، غزل سمیت سبھی کو یکساں مہارت سے گاتے تھے۔

قصور کے موسیقار گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد چھوٹے غلام علی خان کو نہ صرف دھرپد اندازِ گائیکی پر ملکہ حاصل تھا بلکہ خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل، سبھی کو وہ یکساں مہارت سے گاتے تھے۔

چھوٹے غلام علی خان ایک عرصہ تک لاہور آرٹس کونسل میں موسیقی کی تربیت کے لئے قائم اکیڈمی سے وابستہ رہے۔ ملک میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ دینے اور اس کی تربیت کے لئے کام کرنے پر حکومت پاکستان نے 1985 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔

29 دسمبر 1986 کو چھوٹے غلام علی خان لاہور میں وفات پا گئے اور میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے