29 Dec 2023
(لاہور نیوز) استنبول چوک میں ٹریفک وارڈنز اور ٹاؤن ہال کے ملازمین کے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، سی ٹی او لاہور نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
مقدمہ اغواء، کار سرکار میں مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بیریئر ہٹانے سے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور بیریئر کو ٹھڈے مارنا شروع کر دیے بعد میں موٹر سائیکل سوار نے ٹاؤن ہال فون کر کے ساتھیوں کو بلا لیا۔
گل نواز سواتی اور جنرل سیکرٹری سی بی اے کی قیادت میں 15، 20 ٹاؤن ہال ملازمین نے وارڈنز پر شدید تشدد کیا، ملزمان نے ٹاؤن ہال لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بے جا میں رکھا، نیم بے ہوشی کی حالت میں ملزمان وارڈنز کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔