28 Dec 2023
(لاہور نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے۔
پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے، کورونا ٹیسٹنگ کے ذریعے صوبے میں کیسز سے متعلق معلوم ہو سکتا ہے۔
پنجاب کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔