اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور  ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے  صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ  صنم جاوید کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، صنم جاوید کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اورعسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں، عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے۔

عدالت میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے معاملے پر رپورٹ پیش نہ کی گئی جس پر عدالت نے ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا  حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے