اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(لاہور نیوز)کمشنر لاہور و ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے  نے ون ونڈوسیل پر آئے اوورسیز پاکستانیوں اور بزرگ شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا اور پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے حصول اور اڈنٹیفکیشن کے لیے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر جوہر ٹاؤن کے علاوہ فیصل ٹاؤن اور سبزہ زار کی درخواستیں بھی آن لان پراسیس کی جا رہی ہیں،گزشتہ دو روز میں سبزہ زار کی 7 اور فیصل ٹاؤن کی 5 درخواست آن لائن پراسیس کر دی گئی ہیں۔

کمشنر و ڈی جی نے ون ونڈوسیل پر آئے بزرگ شہریوں اور اوور سیز پاکستانیوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے  نے ون ونڈوسیل پر قائم عارضی اڈنٹیفکیشن سیل کا دورہ کیااور  ورکنگ کا جائزہ لیا۔

محمد علی رندھاوا نےون ونڈو سیل پر قائم کال سنٹر پر عملے کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔

بعدازاں کمشنر و ڈی جی نے اڈنٹیفکیشن سیل کی ری ویمپنگ کا مشاہدہ کیا، اڈنٹیفکیشن سیل کی ری ویمپنگ  کا عمل تیزی سے جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اڈنٹیفکیشن سیل کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے