اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار، پروازوں کا شیڈول متاثر، موٹرویز بھی بند

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، کسی جگہ پر حد نگاہ صفر تو کہیں انتہائی کم ہے، دھند کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ، موٹروے ایم 3 کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور فیصل آباد، ایم فائیو پر شیر شاہ سے اوچ شریف اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہو گیا، صورتحال کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور متعدد کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دھند کے باعث لاہور، ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں منسوخ، تبدیل یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں، مذکورہ شہروں میں دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو جاتا ہے۔

ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی کہ ایئرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سنٹر سے حاصل کریں، اپنے معزز مہمانوں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے