اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 خطرناک اشتہاری گرفتار

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(لاہور نیوز) بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ہو گیا، قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارت سے گرفتار کر لئے گئے۔

پنجاب پولیس لاہور کی ٹیم تینوں اشتہاریوں کو لے کر دبئی سے لاہور پہنچ گئی، رواں برس دیگر ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 150 ہو گئی، ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، یورپ ، افریقہ ، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری ذیشان یوسف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

اشتہاری ہدایت اللہ نے 2017ء میں رحیم یار خان میں شہری کو قتل کیا تھا، تیسرے اشتہاری محمد اکرم نے بہاولپور میں 2021ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تینوں مجرمان وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کرائے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ تعاون سے تینوں مجرمان کو گرفتار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے