27 Dec 2023
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنانے کا اعلان کر دیا۔
نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ کل سنایا جائے گا۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔