(لاہور نیوز) تجاوزات کا خاتمہ عارضی ثابت ہوا ۔ شہر میں آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم ہونے لگیں۔ سڑکیں پھر سے سکڑ گئیں۔
شاہ عالم بازار ، حاجی کیمپ چوک ، اسلام پورہ بازار ، شاہدرہ ، فیروزپور روڈ پر تجاوزات دوبارہ لگ گئیں۔ مال روڈ ، ہال روڈ ، انارکلی بازار ، چونگی امرسدھو ، کاہنہ ، ٹھوکر ، رائیونڈ میں بھی تجاوزات کی بھرمار ہے۔ فیصل ٹاؤن ، علامہ اقبال روڈ ، جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے اجلاس میں تجاوزات دوبارہ لگنے پر برہمی کا اظہار کیا اور 5 زونل ریگولیشن افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ چیف کارپوریشن آفیسر اقبال فرید نے رانا اشرف ، اشفاق احمد ، طاہر علی ، تنویر بلوچ اور صداقت ملک کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے کہا جو افسر کام کرنا چاہتا ہے اسے ویلکم اور جو نہیں کرنا چاہتا وہ گھر جائے، 3 روز میں جواب جمع نہ کروانے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔