27 Dec 2023
(لاہور نیوز) مہنگی بجلی کے ساتھ اوور بلنگ نے صارفین کو پریشان کر دیا۔
لاسز اور بجلی چوری کو چھپانے کے لئے لیسکو کی متعدد سب ڈویژنز میں اوور بلنگ کی بھرمار ہے۔ زرعی ٹیوب ویلز اور کمرشل کنکشنز پر اوور بلنگ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مختلف انڈسٹریل کنکشنز پر ہزاروں یونٹس اضافی چارج کئے جا رہے ہیں۔ لیسکو کا عملہ جان بوجھ کر بلوں میں زائد یونٹس ڈال رہا ہے۔ اوور بلنگ کے ساتھ ایڈوانس بلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 8 سے 10 روز تک ایڈوانس بلنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیسکو فیلڈ افسران کی جانب سے تمام بیجز کی ریڈنگ 5 سے 10 روز تک تاخیر سے لی گئی۔ ریڈنگ تاخیر سے لینے کی وجہ سے صارفین کو ریٹ زیادہ اور اضافی ٹیکسز بھی ادا کرنا پڑتے ہیں۔