27 Dec 2023
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی آ گئی۔
شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 2 سو کی سطح سے نیچے آ گیا۔ سموگ کی شدت میں معمولی کمی سے اوسط اے کیو آئی 198 ریکارڈ کیا گیا۔
سب سے زیادہ 402 ایئر کوالٹی انڈیکس شاہراہ قائد اعظم پر رہا۔ شملہ پہاڑی اور گردونواح میں اے کیو آئی 370 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 3 سے 4 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔