اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سال2023 میں ٹریفک حادثات کئی جانیں لے گئے

27 Dec 2023
27 Dec 2023

لاہور: (زین علی) سال 2023 ء میں ٹریفک حادثات کے باعث پنجاب بھر میں 3ہزار 808 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سال2023 ءمیں ٹریفک حادثات کئی جانیں لے گئے، پنجاب بھر میں 4لاکھ 7ہزار 300 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 3ہزار 808افراد جاں بحق ہوئے،سب سے زیادہ حادثات موٹرسائیکل کے ہوئے جن کی تعداد 3لاکھ 58ہزار 558 رہی۔

گاڑیوں کے 41ہزار 898، رکشے کے 28 ہزار 381حادثات ہوئے،بس کے 3ہزار 729 جبکہ وین کے 11ہزار 787 حادثات رونما ہوئے۔

2023 میں حادثات کی شرح 2022 کے مقابلے میں  4.8فیصد زیادہ رہی۔

سال 2023 میں لاہور میں ٹریفک حادثات کی تعداد 91ہزار 418 رہی،جن میں کُل 413 افراد جان کی بازی ہار گئے، لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 258ٹریفک حادثات ہوئے، زیادہ حادثات موٹرسائیکل کے ہوئے جن کی تعداد 67ہزار 508رہی جبکہ گاڑی کے  11ہزار608، رکشے کے 5ہزار 923 حادثات ہوئے۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ  رواں سال بھی  زیادہ موٹرسائیکلوں کے حادثات  ہوئے اور موٹرسائیکل حادثات کی  بڑی وجہ تیز رفتاری ہے جبکہ ایکسیڈنٹ کے باعث اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے سال 2023 میں سب سے زیادہ ٹریفک چالان بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو جاری کیے گئے جن کی تعداد 22لاکھ 64ہزار رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے