(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سنٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، عوامی شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ عوامی شکایات کے فوری اندراج اور حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں، مرکزی سیکرٹریٹ کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلع سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات سے متعلق شکایت کمیشن کو ای میل بھی کی جاسکتی ہیں، عوامی شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر سنٹر صبح 8 سے شام 6بجے تک کام کرےگا۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ سہولت سنٹر 15جنوری سے انتخابی نتائج کے حصول تک 24 گھنٹے کام کرےگا، کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے، انتخابی شکایات فیکس نمبر 9204403-051 کے ذریعے بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔