اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفیٰ کا جلد ہانیہ عامر کیساتھ سکرین شیئر کرنے کا عندیہ

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ جلد سکرین شیئر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات سمیت ہانیہ عامر سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ انتہائی خوبصورت بھی ہیں اور ہانیہ خوبصورتی و ذہانت کا امتزاج ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں کافی عرصہ سے ہانیہ کو کہتا آ رہا تھا کہ وہ بڑی ہوجائیں تو میں ان کے ساتھ کام کروں گا اور اب وہ بڑی ہو چکی ہیں۔

فہد کا کہنا تھا کہ  میں اور ہانیہ جلد ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے، ہم دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں بھی دکھائی دے سکتے ہیں، ہم ایک پراجیکٹ پر اکٹھے کام کررہے ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے