اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: سابق وزیر داخلہ فیصل صالح مسلم لیگ ن میں شامل

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن پنجاب میں ایک بڑی وکٹ گرانے کو تیار ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف آج جھنگ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شاہ جیونہ دربار پر حاضری دیں گے اور چادر چڑھائیں گے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف شاہ جیونہ میں سینئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں  گے، شہباز شریف سے ملاقات میں فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کاباضابطہ  اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پھر 2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا، 2018 میں وہ جھنگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں مخالف امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے