اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے سروسز ہسپتال پہنچے،انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا، وزیر اعلی نے اپ گریڈیشن کے کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سروسز ہسپتال میں ڈرینج کی نئی لائن بچھانے کی ہدایت کی اور  موقع پر ہی ایم ڈی واسا کو احکامات جاری کئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں نکاسی آب کا نظام تبدیل کیا جائے گا اور ڈرینج کے لئے نئے پائپ بچھائے جائیں گے، سروسز ہسپتال میں پانی کی فوری نکاسی کیلئے پمپنگ سٹیشن بھی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وارڈز،کوریڈور اور مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیااور اپ گریڈیشن کا کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے بات چیت کی اور انہیں مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی، ایک مزدور سے وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ چھٹی کب ہوتی ہے، مزدور نے جواب دیا  2بجے رات جس پر  وزیراعلیٰ نے مزدورکو شاباش دی۔

 صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،مشیر وہاب ریاض،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات ،ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے