اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پشاور ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپسی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کے کیس میں آج ہونے والے سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، 13 جنوری 2024ء کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے، ایک سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کیا گیا، ووٹ کے خواہشمند کو اپنی پسند کی پارٹی کو ووٹ دینے سے محروم کیا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو معطل کیا جاتا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر پبلش کیا جائے اور پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بھی بحال کیا جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت 9 جنوری 2024ء کو ہو گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی معطلی کا حکم 9 جنوری 2024ء تک نافذ العمل رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے