26 Dec 2023
(لاہور نیوز) رُوڈا کا غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی اور تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت انفورسمنٹ افسران اعجاز احمد، جازب وٹو اور دیگر نے کی۔ آپریشن میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کے دفاتر سیل اور بورڈ مسمار کر دیئے گئے۔
دوران آپریشن مدینہ سٹیل فرنس مل کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ روڈا انتظامیہ کا کہنا ہے غیرقانونی تعمیرات قائم نہیں ہونے دیں گے۔