26 Dec 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے زرتاج گل کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کی، زرتاج گل نے این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کیا تھا۔