26 Dec 2023
(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔
کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل فرد جرم عائد ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔