شہرکی خبریں
پی ٹی آئی کا نوازشریف کے کسی بھی حلقہ سے کاغذات نامزدگی چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ
26 Dec 2023
26 Dec 2023
(لاہور نیوز) تحریک انصاف نے نواز شریف کے کسی بھی حلقہ سے کاغذات نامزدگی چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے ’دنیا نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر تحریک انصاف کوئی اعتراض جمع نہیں کرائے گی، نوازشریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بلے کا نشان بحال ہونے پر پی ٹی آئی کی الیکشن میں سرگرمیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔