اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی ایریا میں آپریشن، 1 من سے زائد جعلی شہد تلف کر دیا

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بادامی باغ سمیت سٹی ایریا میں گرینڈ آپریشن کیا۔ 1من سے زائد جعلی شہد، 105 لٹر استعمال شدہ آئل، 80 لٹر سے زائد مضر صحت گلوکوز سیرپ تلف کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار بھی کروا دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی ایریا میں فش پوائنٹس، ریسٹورنٹس اور ڈرائی فروٹ شاپس کی چیکنگ کی۔ ناقص انتظامات پر 6 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، 9 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے بادامی باغ میں واقع یونٹ سے جعلی شہد برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، کیمیکلز اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا، جعلی شہد کو معروف کمپنیوں کی دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا، قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا کے موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔

عاصم جاوید نے کہا صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، اشیاء خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، خوراک کے معیار پر زیرو ٹالرنس، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے