اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی۔

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ مسلم لیگ(ن) الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صاحبزادہ فضل کریم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔ پروفیسر ساجد میر نے ملک وقوم کے لئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دی۔

پروفیسر ساجد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔

 قائدین نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کےلئے دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے