اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں فضائی آلودگی کے عفریت کو پسپا نہ کیا جا سکا

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کے عفریت کو پسپا نہ کیا جا سکا۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود شہر کی فضائیں بدستور آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود صورت حال میں بہتری نہ آ سکی۔  2سو 88 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ  لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر رہا جبکہ 2 سو 90 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دہلی پہلے نمبر پر براجمان رہا۔

لاہور میں سب سے زیادہ 572 ایئر کوالٹی انڈیکس گارڈن ٹاؤن میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلبرگ میں اے کیو آئی 462 اور ڈیفنس فیز 8 میں 410 رہا۔ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 368 ریکارڈ کیا گیا۔

اس صورت حال میں بہتری کے لئے تمام نظریں بارش کے انتظار میں آسمان پر جمی ہوئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے