اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج سے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی ہوگی: سی ٹی او

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ آج سے شہر میں ایک بار پھر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات آئے جبکہ مہلک حادثات میں کمی ہوئی، رواں سال 22 لاکھ 70 ہزار موٹرسائیکل سواروں نے ہیلمٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں 484 جبکہ رواں سال 387 جانیں حادثات کی نذر ہوئیں، ہم 97 قیمتی جانیں بچانے میں کامیاب رہے، آئندہ سال مہلک حادثات میں مزید کمی لائیں گے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ ہے، مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے، شہریوں کےساتھ ساتھ بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس پولیس اہلکاروں کےخلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ  یکم جنوری 2024 سے لائسنس فیسوں میں اضافہ ہوگا، سال 2022 میں 03 لاکھ جبکہ سال 2023 میں 27 لاکھ 50 ہزار شہریوں نے لرنر بنوائے، سال 2022 میں 33 ہزار جبکہ رواں سال اب تک 01 لاکھ 40 ہزار لائسنس جاری کئے جاچکے ہیں۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش کم ہو گیا ہے،  بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہریوں کی سہولت کے نئے خدمت مراکز قائم قائم کئے جارہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے آگاہی کیلئے شہریوں میں ہیلمٹس بھی تقسیم کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے