اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، سیکڑوں افراد گرفتار

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر شہر بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔

شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ، پولیس، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کی ٹیمیں متحرک ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق  انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران اب تک 733 افراد گرفتار ہو چکے ہیں ، 54 مقدمات کا اندراج ، 650 دکانیں سیل کی جاچکی ہیں۔

آپریشن کے دوران 1 ہزار 186 سائن بورڈز، تھڑے و شیڈز ، 100 تندور مسمار کردیئے گئے جبکہ  20 ٹرکوں سمیت 4 ریڑھیاں ضبط  کرلی گئیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ آرائیاں سٹاپ سے مرکز سٹاپ تک کے علاقے آج کے آپریشن میں شامل ہیں،باغبانپورہ تا جلو موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی آپریشن ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیروزپور روڈ پر کاہنہ کے علاقے میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن ہو گا جبکہ اسلام پورہ بازار کا تمام علاقہ آپریشن شیڈول میں شامل  ہے۔

 ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر نے مزید کہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کسی جگہ تجاوزات دوبارہ لگیں تو ہمیں اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے