(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور مرمت و بحالی کےکاموں کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا علی الصبح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ پر پہنچے، انہوں نے ہسپتال کے تینوں فلورز کا دورہ کیا اور تیسرے فلور پر ٹائل ورک کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور نےپی آئی سی ایمرجنسی بلڈنگ کے تینوں فلورز کو ڈیڈ لائنز کیمطابق مکمل کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے سرائے(مہمان خانہ) کیلئے مخصوص ایریا کا بھی دورہ کیا ۔
کمشنر لاہور نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا، پی آئی سی مینجمنٹ،نیسپاک،ٹیپا اور کنٹریکٹرز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایمرجنسی کے باہر انسٹی ٹیوٹ مانومنٹ بھی نصب کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے گرد ایمبولینسز و گاڑیوں کو رواں راستہ فراہم کیا جارہاہے، ایمرجنسی پی آئی سی کے گرد نئے ٹریفک پلان کے تحت مریضوں اور ایمبولینسز کو رکاوٹ صفر ہوگی۔