اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیول پلیئنگ فیلڈ: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں چاروں چیف سیکرٹریز، آئی جیز، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں اور گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا درخواست میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی امیدواروں سے ہونے والے سلوک سے بذریعہ خط آگاہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب پی ٹی آئی کیخلاف ہونے والی کارروائیوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی نے درخواست میں اپنے امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے