اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی منصوبہ بندی کے تحت انتخابات کو متنازع بنا رہی ہے: جاوید لطیف

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس الیکشن کو منصوبہ بندی کے تحت متنازع بنا رہی ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بظاہر نظر نہیں آتا کہ کسی امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بروقت شروع ہوتا تو حقائق سامنے آ جاتے، ہم 9، 10 مئی کو ایسے لے کر چل رہے ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، حکومت کا فرض ہے ریاست کے اندر ہونے والی دہشت گردی کو سختی سے کچل دے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہاں عالم یہ ہے کہ اسے ایک بڑی جماعت کا سربراہ اور معصوم کہا جا رہا ہے، کیا ذوالفقار علی بھٹو ایک بڑی جماعت کے سربراہ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مظلوم وزرائے اعظم کو زبردستی ہٹایا گیا، اسے تو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا پھر بھی معصوم ہے، کوئی ادارہ ہے جو کاغذات نامزدگی چھیننے کی تحقیقات کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر کسی امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں تو ادارے تحقیقات کریں، احتساب کرنا ہے تو سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اسے ہائی جیکر بنا دیا گیا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے