26 Dec 2023
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شدید دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی ابوظہبی سےلاہورآنےوالی پرواز جب کہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 471 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کی کراچی سے لاہور آنے والی تین پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ادھر شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، آج کوئٹہ، کراچی اور دیگر شہروں سے لاہور آنیوالی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
