اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خیال کاسترو کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست غیر ضروری قرار

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست غیر ضروری قرار دے کر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے سابق رکن اسمبلی خیال کاسترو کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ  درخواست گزار فیصل آباد سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہے، پولیس کوئی مقدمہ درج نہ ہونے کے باوجود گھر پر چھاپے مار رہی ہے، گھر پر چھاپے مار کر الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہاہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ  درخواست گزار کو درج کیسز، انکوائریز کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، عدالت درخواست گزار کو کیسز اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت سی پی او فیصل آباد پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف 7مقدمات ہیں۔

بعدازاں عدالت نے سی پی او فیصل آباد کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست غیر ضروری قرار دے کر نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے