اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مزار بی بی پاکدامن کو 31دسمبر تک زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا: محسن نقوی

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مزار بی بی پاکدامن کو 31دسمبر تک زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش اور توسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اورجاری کاموں کا مشاہدہ کیا، انہوں نے مزار کے مرکزی حصے اور گنبدوں کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا اور مزار کی چھت اور گنبدوں کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دئیے جلانے کے لیے علیحدہ جگہ مختص کرنے اور مزار کے مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار کی تزئین وآرائش کے تمام کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں، مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے، راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں، محسن نقوی نے مزار پرپاکستان کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔

 صوبائی وزرا منصور قادر،  اظفر علی ناصر،عامر میر،مشیر وہاب ریاض، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹریز،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور،سی ٹی او لاہور،چیف انجینئر بلڈنگز محکمہ تعمیرات و مواصلات،ڈائریکٹر پراجیکٹس محکمہ اوقاف،آغا شاہ حسین قزلباس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے