اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو شاعری کو نئی جہت دینے والے منیر نیازی کی آج 17 ویں برسی

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) غزل، نظم اور گیت کو نئی جہت دینے والے عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے۔

شعری لب و لہجے کو انفرادیت کے ساتھ نمایاں مقام بخشنے والے منیر نیازی کے بغیر اردو اور پنجابی کی شاعری ادھوری ہے، 9 اپریل 1928ء کو ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے منیر نیازی قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور چلے آئے، انہوں نے اردو شاعری کو نئی جہت سے روشناس کرایا۔

منیر نیازی کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے، ان کے اردو مجموعوں میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، سفید دن کی ہوا اور ماہ منیر نمایاں ہیں۔

منیر نیازی نے جنگل سے وابستہ علامات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ شاعری میں استعمال کیا ان کی شاعری میں ماضی کی دھندلاہٹ میں گم کچھ مناظر اور کھوئے رشتوں کی آہٹیں ہیں جو پڑھنے والے کے دل پر دستک دئیے بغیر نہیں لوٹتیں۔

منفرد اسلوب کے شاعر منیر نیازی کو ادبی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، انہوں نے 26 دسمبر 2006ء کو لاہور میں وفات پائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے