اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹرویز بند

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے موٹرویز کو بند کیا جاتا ہے، مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، دوران سفر فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے