اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماورا حسین کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا، عوام کی اداکارہ پر تنقید

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کرسمس کی مبارکباد دینے اور کرسمس کے لیے گھر میں درخت سجانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی ہیں۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری  کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماورا حسین کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی صارفین نے کمنٹ باکس میں اداکارہ پر تنقید کے پہاڑ توڑ دیے اور اُنہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ دینے لگے۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ نے عمرہ بھی ادا کیا ہے، فلسطین تباہی، ظلم و ستم کا شکار ہےاور آپ یہاں انہیں کرسمس کی مبارکباد دے رہی ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے کچھ تو خیال کریں، اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے