اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکٹرز ہسپتال میں پولیس گردی: صدر پریس کلب کی مقدمہ درج کرنیکی ڈیڈ لائن

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(لاہور نیوز) صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا ہے کہ کل تین بجے تک ڈاکٹرز ہسپتال میں پولیس گردی کا مقدمہ درج نہ ہو ا تو احتجاج کریں گے۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا، سی آئی اے پولیس نےڈاکٹرز ہسپتال پردھاوا بولا، ایسےواقعےکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی محمد علی بٹ سمیت دیگرکےخلاف واقعہ کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، محمد علی بٹ کی سربراہی میں غنڈے بدمعاش ہسپتال میں آئے، ایک رپورٹرز، دوسری ہسپتال انتظامیہ نےتھانہ جوہرٹاؤن میں درخواست دی۔

ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ لاہورپولیس کا رویہ شرمناک ہے، تھانوں میں عام شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے، پنجاب پولیس کےرویےکی بہتری کےتمام دعوے جھوٹےہیں، نگران وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب ہماری دو درخواستوں پرمقدمے کے اندراج کا حکم دیں ۔

صدر لاہور پریس کلب نے کہا کہ سی سی پی اولاہورسےمقدمہ درج کرنےکےلیےبات ہوئی ہے، کل آئی جی پنجاب سے ملاقات بھی ہوگی، پولیس کی غنڈہ گردی نہیں چلےگی، غنڈہ گردی کی فوٹیج موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل تین بجےتک مقدمہ درج کرنےکی ڈیڈ لائن دیتا ہوں، اگرمقدمہ درج نہ ہوا تو پھر 4 بجے پریس کلب کےباہراحتجاج ہوگا، اگرملزمان کوگرفتار نہ کیا گیا تو آئی جی،سی سی پی او دفاترکےباہربھی احتجاج کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے