اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سٹیج کے معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف فنکار نثار قادری کچھ عرصہ سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ میں ادا کی گئی۔

نثار قادری نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1966ء میں کیا تھا، انہوں نے پی ٹی وی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے، ان کی پہچان معروف ڈرامے ’’ایک حقیقت ایک افسانہ‘‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’’ماچس ہوگی آپ کے پاس؟‘‘ بنا۔

اداکار نثار قادری کے دیگر ڈراموں میں خواہشیں، آتش، پورے چاند کی رات، آدھی دھوپ، اضطراب، انگار وادی، نجات، بہادر علی، کاروان اور سمندر شامل ہیں۔ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے والے نثار قادری نے مزاحیہ شوز میں بھی نام کمایا، انہیں 2016 میں ٹی وی، ریڈیو اور سٹیج کیلئے خدمات کے سبب صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے