25 Dec 2023
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سگنل فری سڑکیں راہگیروں کےلئے مصیبت بن گئیں،سڑکوں پر سگنل ختم کرنے سے سڑک پیدل عبور کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور میں سگنل فری سڑکوں پر راہگیروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ٹریفک سگنلز ختم مگر سڑک عبور کرنے والوں کو کوئی سہولت نہیں دی گئی، شہر میں5 پیدل پل تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا،پیدل پلوں پر تعمیراتی کام کرکے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
لبرٹی چوک ،وحدت روڈ اور اللہ ہو چوک خیابان فردوسی پر پیدل پل بننے تھے، اللہ ہو چوک اور وحدت روڈ پر پیدل پلوں کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا،سگیاں روڈ پر دو پیدل پلوں کی تعمیر بھی مکمل نہ ہو سکی۔
پنجاب حکومت نے پیڈیسٹرین برجز کی تعمیر کی ذمہ داری ٹیپا کو تفویض کی تھی مگر ٹیپا 5 برس کے دوران شہر میں صرف ایک پیڈیسٹرین پل تعمیر کرپایا۔