اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا بابائے قوم کو زبردست انداز میں خراج عقیدت

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بابائے قوم محمد علی جناح کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پرتاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ آفس میں اپنی نوعیت کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹا اور قوم کو مبارکباد دی۔

 وزیراعلی محسن نقوی اور پنجاب کابینہ نے بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر نے خصوصی دعا کرائی، صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،تمام محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا احسان ہے کہ آج ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، ہماری آنے والی نسلیں بھی قائد کا یہ احسان نہیں اتار سکتیں، قائداعظم محمد علی جناح ؒ جیسا مدبر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے کام کام اور کام کا وژن دیا، میرا یقین ہے کہ قائد کے اسی وژن کو اپنا کر ہم اپنی کھوئی ہوئی منزل حاصل کر سکتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے مختصرعرصے میں گورننس کا بہترین ماڈل پیش کیا، قائد کے افکار پر چل کر پاکستان کوحقیقی معنوں میں فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے