25 Dec 2023
(لاہور نیوز) گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا، لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص انداز میں گلوکاری کرنے کے باعث مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے وکیل کے ذریعے جمع کروائے ہیں، وہ حلقہ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔