اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ہے، سہولت مرکز کی معاونت نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24/7 کام کر رہا ہے، امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ سیکرٹری پاور ڈویژن اور سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سیکرٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں، اسی طرح چاروں چیف سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023ء کو کیا جا چکا ہے، نادہندہ امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر آر او سے رجوع کریں، نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت کے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے