اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم کیخلاف عوام میں جاؤں گا، حریف قابل احترام ہیں : شیخ رشید

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سابقہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف عوام میں جاؤں گا، تمام مدمقابل میرے لیے قابل احترام ہیں۔

راولپنڈی میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور شیخ راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

بعدازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حلقہ 56میں میرے اور راشد شفیق کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں، میں پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ 17بار وزیر رہا ہوں، کرپشن کا کوئی چارج نہیں لگا، میں ایک ماہ کیلئے الیکشن مہم چلاؤں گا، 6فروری کو صرف ایک جلسہ کروں گا، اس الیکشن میں جو مقابل ہیں وہ سارے قابل احترام ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے مقابل 44امیدوار ہیں، زندگی میں 6سے 7تو دیکھے تھے 44نہیں دیکھے، اللہ کو منظور ہوا تو حلقہ 56 بھی جیتیں گے اور 57بھی ، سب ہمارے عزیز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑرہا ہوں، یکم جنوری سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، میں 3پروجیکٹ تیار کروں گا، نالہ لئی،ماں بچہ ہسپتال اور ڈھوک دلال کالج مکمل کراؤں گا، میں نے 60تعلیمی ادارے تعمیر کرائے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے بدمعاشیاں اور قبضہ مافیا کو ختم کیا ہے، 56اور57دو حلقوں میں الیکشن لڑنے جارہے ہیں، ہم نہ بکنے والے ہیں نہ بَکنے والے ہیں، میں نسلی اوراصلی ہوں ،غدار نہیں ہوں، راولپنڈی کی ترقی کیلئے جان دے دوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پی ٹی آئی سے تعلقات اچھے ہیں،وہ ہمیں ووٹ ڈالے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے