اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا خراج عقیدت، ویڈیو جاری

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(لاہور نیوز) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 پاک فضائیہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مختصر ویڈیو جاری کر دی، ویڈیو میں قائداعظم کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن دکھایا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے ایک  بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم نے ہندوستان کے مسلمانوں کو متحد کر کے ایک علیحدہ آزاد وطن حاصل کیا، قائداعظم کی انتھک کاوشوں سےہی ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ریاست کی بنیاد رکھی، بانی پاکستان نے پاک فضائیہ کو نظم و ضبط اور خود انحصاری کا پائیدار وژن بھی دیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ  قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے