اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پاکستان کا 147واں یومِ ولادت: مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(ویب ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری تھے۔

تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔

مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے