اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پاکستان کا 147 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(لاہور نیوز) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 147 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

25 دسمبر کا دن ہمارے لئے اس لئے اہم ہے کہ آج کے دن ہم اپنے عظیم قائد کی سالگرہ مناتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناحؒ ایک ممتاز سیاست دان اور مدبر تھے جنہوں نے پاکستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کیلئے مسلمانوں کی رہنمائی کی اور آپؒ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوئے۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، وہ ایک تاجر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اس کے بعد لندن سے قانون کی ڈگری لی، جناح کو سیاست میں گہری دلچسپی تھی۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے جہاں سے ان کے شاندار سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا اور وہ پاکستان کی آزادی میں سب سے زیادہ بااثر شخصیت بن کر ابھرے، بصیرت رکھنے والے عظیم رہنما کی انتھک محنت سے پاک وطن بالآخر دنیا کے نقشے پر ابھر آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے