اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رات کو دیر تک جاگنے والے افراد کیلئے بری خبر،ماہرین نے بڑی بات بتا دی

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ رات کو دیر تک جاگنے سے شریانوں کی بندش کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں محققین نے 50 سے 64 برس کے درمیان 771 افراد کا جائزہ لیا ،تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو رات کو دیر تک جاگنے والے تھے ان کی خون کی شریانوں کے بند ہونے خطرات صبح جلدی اٹھنے والوں کی نسبت 90 فی صد زیادہ تھے۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ بالخصوص دن کے اوقات میں فعال ہونے کے بجائے رات کو دیر تک جاگنا ممکنہ طور پر ہمارے جسم کی قدرتی گھڑی کے خلاف کام کر سکتا ہے۔

مطالعے میں وقت کی اس عدم مطابقت کا تعلق بلند فشار خون اور سوزش سے دیکھا گیا جو شریانوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ان کو بند کر سکتا ہے۔شریانوں میں جمع ہونے والی چکنائی ان کو سخت کرتے ہوئے ان کے پھٹنے کا سبب بن سکتی ہے جس کے نتیجے میں خون کے لوتھڑے دل کے دورے یا فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔

تاہم رات کو دیر تک جاگنے والے عموماً غیر صحت مند طرزِ زندگی رکھتے ہیں جیسے کہ نامناسب کھانا، جو شریانوں کی بندش کے خطرات اضافہ کر سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے