اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق افواہوں پر نادرا کی تردید

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی کی افواہوں کی تردید کردی۔

نادرا ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور  نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے اندراج  اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود  مقرر  ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو  ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق افواہیں حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونےکا  تقاضہ ہےکہ  ایسی  بے بنیاد  خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے