اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات2024 : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مقررہ وقت ختم

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مقررہ وقت ختم ہو گیا۔

ای سی پی کی جانب سے 2 روزہ توسیع آج ختم ہو گئی، چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

دوسری جانب عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 150 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، 30 صوبائی حلقوں میں 350 سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔

این اے 123 سے نوازشریف کے کاغذات جمع کرائے گئے، جہانگیر ترین تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، لودھراں میں این اے 155، پی پی 227 اور ملتان میں این اے 149 میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

بانی پی ٹی آئی لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، مریم نواز 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گی، این اے 119 اور این اے 120 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 242 کراچی میں شہبازشریف کے کاغذات جمع ہوچکے ہیں، صدرن لیگ کا مصطفیٰ کمال اور قادر مندوخیل سے مقابلہ متوقع ہے، محمود خان سوات میں 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

علاوہ ازیں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے، بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے 132 سے بھی کاغذات جمع کرادیئے، فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری حلقہ این اے 61 جہلم سے بطور آزاد امیدوار سامنے آگئیں، مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے۔

آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز خٹک نے این اے 33 نوشہرہ اور 2 صوبائی نشستوں سے کاغذات جمع کرادیئے، سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے قسمت آزمائیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے این اے 242 اور این اے 247 کراچی سے کاغذات جمع کرا دیئے، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے